قومی

ملک بھر میں 4 کروڑ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 4کروڑ ویکسین لگادی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں 4 کروڑ ویکسین لگا دی گئیں، صرف 9روز میں ویکسین کاچوتھا کروڑ پورا ہوا ہے، شاباش پاکستان، ویکسین کرائیں تاکہ وبا کوروکاجاسکے۔

گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے خواتین کی ماہواری مثاثر،حقیقت یا افواہ؟

ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے یوم آزادی پر ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن سنٹرز 14 اگست کو کھلے رہیں گے جبکہ 10،9محرم الحرام کو تمام ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 102 مریض انتقال کر گئے اور تقریباََ 5 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button