الحاج شاہ جی گل نے اپنی پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرا دی
الیکشن کمیشن میں تحریک استقلال پاکستان کے نام سے ایک اور سیاسی جماعت رجسٹرڈ، سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ گل آفریدی نے اپنی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرا دی۔
الیکشن کمیشن زرائع کے مطابق تحریک استقلال پاکستان کے چیئرمین شاہ جی گل آفریدی، ڈپٹی چیئرمین حبیب اورکزئی ہوں جبکہ پارٹی کے جھنڈے کا رنگ کالا اور سبز منتخب کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق 14 اگست کو شاہ جی گل آفریدی اسلام آباد میں پارٹی کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل ملک میں اصلاحات لانے کے لئے اپنی پارٹی کا اعلان کیا تھا۔
اپنی پارٹی کا اعلان کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں جمرود آمد کے موقع پر پارٹی کارکنان کی طرف سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اصلاحات پاکستان کے چیئرمین سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ چترال سے کراچی تک تمام اقوام کی خدمت کریں گے، 25 ویں آئینی ترمیم کر کے قبائلی علاقے کو پاکستان کا حصہ بنایا، پرُامن افغانستان پرامن پاکستان کے لیے ضروری ہے، ”لر او بر” کا نعرہ لگانے والے نہ افغانستان کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ پاکستان کے ساتھ، جس طرح پولیٹیکل انتظامیہ کا خاتمہ کیا اس طرح ”لر او بر” کی سودا گری کا خاتمہ کریں گے۔