کورونا کی چوتھی لہر میں شدت، مزید 95 افراد جاں بحق
کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 795 ہو گئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، بلوچستان میں 31 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615، اسلام آباد میں 90 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 172، سندھ میں 6 ہزار 168، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 524، اسلام آباد میں 811، بلوچستان میں 331، گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں 641 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
خیال رہے کہ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسان الحق ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز پتھالوجی ایوب میڈیکل کمپلیکس کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ رات جاں بحق ہوئے تھے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر احسان الحق گزشتہ تین دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ایبٹ آباد کے کرونا وارڈ میں داخل تھے، ان کی موت کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔