خیبر پختونخوا
پشاور، 2 افراد کی اسلحہ کی نوک پر دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی
پشاور کے علاقہ خزانہ مقصود آباد میں جوانسال لڑکی کو اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
مسماة (ح) نے رپورٹ درج کراتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ وہ سودا سلف خریدنے کیلئے دکان جا رہی تھی کہ راستہ میں زبیر ولد عزت ساکن مقصود آباد نے اُس پر پستول تان کر خالی مکان میں لے گیا جہاں پہلے زبیر نے اور پھر اس کے دوسرے نامعلوم ساتھی نے اُس کے ساتھ زنا بالجبر کیا جس کے بعد دونوں موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔