خیبر پختونخوا

مانسہرہ کی سیر پر آیا بیوہ خاتون کا اکلوتا بیٹا تین دوستوں سمیت جاں بحق

سرگودھا سے سیر پر مانسہرہ جانے والے نوجوانوں کی کار گہری کھائی میں گرنے سے 4 نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ان کے گھروں میں صف ماتم بچ گئی اور علاقہ میں کہرام مچ گیا، میتوں کی شہر آمد پر انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ لک کالونی اولڈ سولائن کاایس سی سائیکالوجی کا طالب علم حماد اشرف شیخ اپنے دوستوں بیوہ ماں کے اکلوتے بیٹے عثمان قریشی، صہیب ارائیں، حسنین جعفری، سید حماد حیدر سکردو اور دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر کے کار پر سوار واپس سرگودھا آ رہے تھے کہ مانسہرہ روڈ پر بالا کوٹ کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 نوجوان عثمان قریشی، صہیب آرائیں موقع پر جاں بحق جبکہ طالب علم حماد اشرف شیخ اور حسنین جعفری ہسپتال میں دم توڑ گئے، حادثہ میں شدید زخمی نوجوان سید حماد حیدر کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ان کے گھروں پر صف ماتم بچ جانے کے ساتھ اولڈ سول لائن کی فضا سوگوار ہو گئی جبکہ متوفین کی میتیں سرگودھا شہر پہنچنے پر انہیں نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button