خیبر پختونخوافیچرز اور انٹرویو

پشاور میں چینی ناپید، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

عثمان دانش

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور کے دکانداروں نے چینی کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہو گئی، دکانوں کے سامنے ‘چینی دستیاب نہیں’ کے نوٹس لگا دیئے، شہری ایک کلو چینی خریدنے کے لئے بھی اب پریشان ہیں۔

پشاور کے دو بڑے ہول سیل مارکیٹ اشرف روڈ اور رام پورہ کے دکانداروں نے چینی منگوانا ہی بند کر دی، مارکیٹ کے نائب صدر تیمور نواز نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے چینی کی فی کلو سرکاری ریٹ 88 روپے مقرر کیا ہے، ”ہمیں فی کلو چینی خود 100 سے 101 روپے میں پڑ رہی ہے، ہم چینی 88 روپے پر فروخت کر سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے ایک کارروائی کے دوران سرکاری ریٹ سے زائد پر چینی فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانہ کیا، ہم نے ان سے بات کی کہ ہمیں خود چینی مہنگی مل رہی ہے کیسے سستا بھیج سکتے ہیں؟”

تیمور نواز نے بتایا کہ ایک ہفتے سے ہم نے مارکیٹ میں چینی منگوانا بند کیا ہے، ہمیں خود چینی 100 روپے سے زائد پر کلو مل رہی ہے تو کیسے 88 پر بھیجے ہم تاوان کے لئے تو کاروبار نہیں کرتے۔

تاجروں کی جانب سے چینی کی فروخت بند کرنے کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ دکانداروں کے پاس چینی موجود ہے، انہوں نے سٹاک کیا ہوا ہے اور وہ اب بلیک میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button