دریا میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی ایک بچے کی جان لے گئی
چارسدہ: دریائے کابل میں سردریاب کے مقام پر 12 سالہ بچہ ڈوب گیا۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ بچہ راشد اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پشاور سے پکنک منانے سردریاب آیا ہوا تھا، مقامی افراد بچے کی لاش کو تلاش کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہانے پر 144 کے تحت پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی.
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے سیاحتی مقامات پر نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد گرفتار جبکہ تعداد سے زائد افراد کو بٹھانے پر چیئرلفٹ سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقوں خیرآباد, کنڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر نہروں اور دریاؤں میں نہانے اور احتیاطی تدابیر کے بغیر کشیتوں میں سفر کرنے اور حکومت کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، مزید برآں کنڈ میں کشتیاں چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی/ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے دریاؤں، نہروں اور بغیر احتیاطی تدابیر کشتی میں سفر کرنے سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔