قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں ایک اور زمینی تنازعہ، فائرنگ کا سلسلہ جاری

 

مزمل خان داوڑ

شمالی وزیرستان میں زمینی تنازعات پر بدستور لڑائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان کے گاوں نوراک ، حکیم خیل اور مبارک شاہی کے مابین زمینی تنازعہ پر لڑائی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رات سے ایک دوسرے پر بھاری ہتهياروں کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق ہر طرف سے فائرنگ کی آوازیں ارہی ہے ۔ عید کی خوشی کے موقع پر افراتفری کی فضاء قائم ہو چکی ہے،  یہ زمینی تنازعہ کئ سالوں سے چلتا ارہا ہے، ان قوموں کے درمیان مین میرانشاہ روڈ کے قریب شمال کی طرف پہاڑی علاقوں پر یہ تنازعہ چلا آرہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ زمین ہزاروں ایکڑ پر مشتمل ہے اس میں اکثر پہاڑی علاقہ شامل ہے۔
عیدالاضحی سے کچھ دن قبل عیدک اور براخیل کے درمیان بھی زمین تنازعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس میں اتمانزئی اور حکومت نے ٹائم رکھ کر ایک مہینے کے لئے فائر بندی کردی ہے، ان لڑائیوں میں بہت سے قیمتی جانیں چلی گئی۔

اج کے اس تازہ فائرنگ کے سلسلے میں گاوں نوراک ، حکیم خیل اور مبارک شاہی کے مابین فائرنگ سے ائے ہوئے سیاح شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ اس انتظار میں ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوتے ہی وہ نکل جائے کیونکہ یہ فائرنگ مین میرانشاہ بنوں شاہراہ نوراک کے قریب جاری ہے اور یہ گولیاں قریبی گاٶں میرخانخیل ، پلالی ، تپی کے گھروں میں اندر بھی گرتی ہے۔

تازہ ترین لڑائی میں ایک گولی گاوں میرخانخیل میں ایک گھر کے اندر جالگی ہے تاہم خوش قسمتی سے گھر کے لوگ کمرے کے اندر موجود تھے اس لئے جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی حان نے ٹی این این کو بتایا کہ ان قوموں کے درمیان پہلے سے ہی جرگہ موجود ہے جو اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہا ہےاور پولیس بھی ایکشن لینے کےلئے تیار  ہے ہم امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ یہ جرگہ کامیاب ہو جائے گا اور اگر خدانحوستہ یہ جرگہ اج بھی ناکام ہوا تو اس جے بعد ایکشن لیا جائے گا اور قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب فلاحی تنظیم یوتھ اف وزیرستان کے سینیئر رہنماء سنید احمد داوڑ نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کے بعد اس طرح کے واقعات اپریشن پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی والوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دیجائے تاکہ مزید کوئی بھی اس طرح حرکت نہ کرسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button