قومی

دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد کم ہے: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ خطے میں پاکستان اور دیگر ممالک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا جائزہ پیش کیا۔

اسد عمر نے بتایا کہ ہمارے خطے کے مختلف ممالک میں 10 لاکھ کی آبادی میں کورونا کی شرح اموت کچھ اس طرح ہیں، ایران میں 10 لاکھ میں 1037، نیپال 326، بھارت 301، سری لنکا 186، افغانستان 160، بنگلادیش 113 اور پاکستان میں 102 اموات ہوئیں۔

 انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللہ کے فضل سے یہ ممکن ہوا لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب ملک میں عالمی وبا کورونا سے مزید 32 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1841 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1841 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22971 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 1875 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1310 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 782 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 54122 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button