خیبر پختونخواقومی
ملازمت کے لئے پشاور سے اسلام آباد جانے والی لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار
اسلام آباد کے مقامی ہاسٹل میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے پولیس کو تحریری بیان جمع کرادیا۔
متاثرہ لڑکی نے بیان میں کہا کہ سہیل نام کے شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر پشاور سے بلایا، ملزم رات ساڑھے گیارہ بجے ہاسٹل چھوڑ گیا، آدھے گھنٹے بعد واپس آکر زیادتی کی۔
لڑکی نے بیان میں کہا کہ زیادتی کے بعد ملزم رات سوا دو بجے راول ڈیم چوک پر چھوڑ کر چلا گیا ۔متاثرہ لڑکی نے15 پر پولیس کومطلع کیا اور پولیس پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم سہیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔