بازگھڑا کمرخیل کا واحد بی ایچ یو تودہ چینہ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم
ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے علاقے بازگھڑا کمرخیل کا واحد بی ایچ یو تودہ چینہ اس وقت بہت سارے طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ پانی کی نعمت سے بھی محروم ہے۔ بی ایچ یو سے منسلک علاقائی لوگوں نے رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنے ذاتی فنڈ سے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دے کر ہسپتال میں پانی فراہم کرنے کے لئے اپنی کردار ادا کریں۔
ہسپتال کے مالک مکان حاجی معروف آفریدی نے ہسپتال میں پانی کی مشکلات کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں ہسپتال کیلئے پہاڑی چشمہ سے پائپ لائن تو کی گئی ہے لیکن اب وہاں پانی کی کمی کے باعث اور اطراف میں رہائش بذیر آبادی کے لئے ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ خیبر اور محکمہ صحت خیبر کو بھی پانی کے مشکلات سے اگاہ کیا ہے لیکن تا حال تودہ چینہ بی ایچ یو آبنوشی سکیم سے محروم ہیں۔
ادھر علاقائی قومی کونسل کے چیئرمین محب اللہ آفریدی اور ترقیاتی نیٹ ورک کے نومنتخب صدر محمد اللہ آفریدی نے ہسپتال میں پانی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی ایم این اے اے اور ایم پی اے کو ہسپتال کا وزٹ کرنے کی دعوت دیدی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال غیر فعال ہو تا جا رہا ہے اور ہسپتال میں موجود عملہ کو بھی پانی کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتال میں موجود کوارٹر رہائش کے قابل نہیں، اگر پانی کا مسلہ ہوا تو ہسپتال کا متعلقہ عملہ یہاں رہائش کے لئے بھی تیار ہو جائے گا۔