پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔
ترجمان پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے عثمان خان کاکڑ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اور صوبائی صدر تھے۔ انہوں نے عملی سیاست کا آغاز تین دہائیاں قبل پشتونخوا میپ میں شمولیت سے کیا اور تب سے ایسی سے وابستہ تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان کاکڑ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ عثمان کاکڑ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔