قومی
ملک میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ، تعداد 56 لاکھ ہوگئی
ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 1 لاکھ اضافہ ہوا ہے۔
اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2020-21 میں مویشیوں کی تعداد سال 2019-20 کی نسبت 20 لاکھ اضافہ ہوا۔
اکنامک سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی جبکہ بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ دس لاکھ سے بڑھ 4 کروڑ 24 لاکھ ، بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ 8 کروڑ سے زائد ہوگئی۔
اسی طرح ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی تاہم ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔