ملالہ یوسفزئی پر حملے کی دھمکی دینے والے مفتی گرفتار، مقدمہ درج
ضلع لکی مروت پولیس نے ملا لہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے مفتی سردار علی کو گرفتار کرلیا۔
مقدمے کے مطابق ملزم کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوئی ہے، جس میں اسے سٹیج پر کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مفتی سردار اپنی تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے اور ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔
مفتی سردار علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے کیلئے اکسا رہاہے۔
وائرل ویڈیو میں مفتی سردار علی کو ایک مسجد میں اسٹیج پرکھڑے ہوکر خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہاہے کہ اللہ آپ کو پاکستان لےآئے تو آپ پرمیں خودکش حملہ کرونگا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لکی مروت کے تھانہ شہید ہیبت علی خان پیزو کی پولیس نے ایس ایچ او وسیم سجاد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مفتی سردار علی کو گرفتار کرلیا۔