خیبر پختونخوا
چارسدہ کے قولنگی مرغ پالنے والے طالبعلم سے انکم ٹیکس گوشوارے طلب
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چارسدہ کے رہائشی میٹرک کے طالب علم سے انکم ٹیکس گوشوارے طلب کر لیے ہیں، گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے شاہ ڈھنڈ شکرے ضلع چارسدہ کے رہائیشی اور میٹرک کے طالب علم نواب علی کو انکم ٹیکس جمع کرنے کا نوٹس جاری ہوا نوٹس میں طالب علم سے این ٹی این نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور آخری ٹیکس ریٹرن کی کاپیاں طلب کی گئی ہیں۔
نوٹس میں ذرائع آمد ن سے متعلق کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے معلومات کے مطابق مذکورہ طالب علم کی کا فی آمدن ہے اور اُس پر ابھی تک ٹیکس جمع نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جب طالب علم کے خاندان والوں سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جس کے نام نوٹس ملا ہے وہ میٹرک کے طالب علم ہے اور ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اُسکی کوئی آمدن نہیں البتہ طالب علم نے گھر میں شوق سے قولنگی مرغ پال رکھا ہے۔