خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کا کل سے صوبے کے نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے  کل سے نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 31 مئی سے تمام نجی و سرکاری کالجز ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔

https://twitter.com/kamrankbangash/status/1399032669846093827

اعلامیے میں کالجزسربراہان کو ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیرویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کالجز نہیں آسکیں گے۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی کل سے دسویں اور 12 ویں جماعتوں کیلئے اسکول کھول دیے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button