خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

باجوڑ میں پولیس کا انوکھا احتجاج، وردیاں اتر کر لیویز فورس کا یونیفارم پہن لیا

باجوڑ میں پولیس اہلکاروں نے پشاور اور دیگر اضلاع  کے پولیس کی جانب سے باربار توہین پر شولڈر اور وردیاں اتر کر لیویز فورس کا یونیفارم  پہن ليا۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق  صوبے کے دیگر اضلاع کے پولیس ان کے ساتھ ناروا سلوک کررہے ہیں جبکہ گزشتہ روز  پشاور میں  دو مرتبہ  مقامی پولیس  کی جانب سے  ان کی توہین کی گئی جس کی وجہ سے وه پولیس یونیفارم اتر کر لیویز فورس کی وردیاں پہننے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر  ان کے ساتھ ناروا سلوک بند نہیں کیا گیا اور انہیں  وہ مقام ، عزت اور مراعات نہیں دئیے گئے جو صوبے کے دیگر پولیس کو  میسر ہیں  تو  وہ  تمام چیک پوسٹوں، تھانوں  اور اعلی افسران کیساتھ ڈیوٹیاں  چھوڑ کر  اپنے حقوق کیلئے  احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوجائنگے جبکہ اس احتجاجی تحریک میں  ان کے ساتھ  ضم اضلاع کے تمام 27 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورس شرکت کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button