خیبر پختونخوا
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فزیوتھراپسٹ کو ہسپتالوں میں ہاؤس جاب دی جائے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہزاروں طلبہ کورس مکمل کرنے کے باوجود ہاوس جاب سے محروم ہیں جبکہ ملک کے دیگرصوبوں میں فزیوتھراپسٹ کوپیڈ ہاوس جاب کی آفر ملتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔
احتجاجی دھرنے میں طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک ہیں۔