خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے

پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے لیکن کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے۔

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ مہمند، خیبر، شانگلہ، باجوڑ، مالاکنڈ، چترال لوئر اور چترال اپر شامل، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اپر، کوہستان لوئر میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہو گا۔

تورغر، کالائی پالس، اورکزئی، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی سکول کھلیں گے۔

بہاؤلنگر، قصور، چکوال سمیت پنجاب کے16 اضلاع میں آج سے اسکول کھلیں گے۔ چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، نارووال شامل، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، پاکپتن، راجن پور میں بھی سکول کھلیں گے، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، وہاڑی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش پہ غور و خوص کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسی نیشن کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button