مشاہدہ کریں، نشاندہی کریں، محفوظ رہیں، وزیرستان میں کھلونا نما بموں کے حوالے سے آگاہی واک
شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں مختلف مکاتب فکر کے افراد اور نوجوانوں نے کھلونا نما بموں کے حوالے آگاہی پھیلانے کے حوالے سے واک کیا جس میں انتظامیہ سے ان کی صفائی کا مطالبہ بھی کیا۔
واک میں علاقہ عمائدین، اساتذہ کرام، سیاسی اتحاد اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کھلونا نما بموں کی پہچان، نشاندہی اور حفاظت کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔
شرکاء سے مقامی مشر ملک لیاقت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلونا نما بم سے مذکورہ تحصیل کے کئی بچے شکار ہوگئے ہیں جو ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید بچے سے اس سے بچانے ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر محمد عدنان اور اکبر زمان نے کہا کہ علاقہ میں زیادہ تر کھلونا نما بم دریائے کیھتو میں دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مائینز کی فوری صفائی ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کے لئے ایسے دردناک واقعات سے لوگ بچ سکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکے ساتھ ساتھ وزیرستان کے دیگر مختلف علاقوں میں موجود بارودی مواد کی نشاندہی اور ان کی صفائی بھی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ وزیرستان میں مائینز کی موجودگی کے خلاف مقامی لوگوں کی احتجاج پر سکیورٹی فورسز نے پہلے ہی ان علاقوں کی اپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک ایک بڑے علاقے کو بارودی مائینز سے صاف کیا جا چکا ہے۔