ڈی آئی خان: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتہ دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی
ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں چشمہ جھیل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں دوسرے روز نکال لی گئی۔ لواحقین نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کا رویہ انتہائی مایوس کن رہا اور لاشوں کی تلاش میں ممکنہ تعاون نہیں کیا۔
لواحقین اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کی تلاش جاری رکھی۔امدادی کاروائیوں میں پہلے عرفان نامی نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ نوراسلم کی لاش کی تلاش جاری رکھی گئی بالآخر وہ بھی مل گئی۔
لواحقین نے بتایا کہ حکومتی سست روی کے باعث بروقت ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا اور انتظامیہ انکے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔
چشمہ جھیل میں اتورا کے روز سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی تھی،جس میں دس نوجوان سوار تھے۔ 8 افراد کو مقامی افراد نے ریسکیو کر لیا تھا جبکہ دو افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔
اب دونوں کی لاشوں کو لکی مروت منتقل کیا جارہا ہے اور عصر کے وقت دونوں کی نمازجنازہ ایک ساتھ ادا محلہ مچن خیل لکی مروت میں ادا ہوگی۔