بلوچستانقومی

بلوچستان: سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 ایف سی جوان شہید

بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے دوران دہشتگردوں نے سرحد پار ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے4 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ شہداء میں حوالدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button