باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر چار بچوں کو نہر میں پھینک دیا
باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر چار بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر باپ نے اپنے ہی چار بچوں کو موت کے منہ میں جھونک دیا۔
بنڈالہ میں غربت سے تنگ باپ نے چار بچے نہر میں پھینک کر مار ڈالے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کے باعث بچوں کو عید کے کپڑے نہ بنا سکا تو چار روز قبل عید شاپنگ کے بہانے بچوں کو لے گیا اور تین بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو نہر میں پھینک دیا۔
ملزم نے واپسی پر بچوں کو لاہور میں رشتے دار کے گھر چھوڑنے کا ڈرامہ کیا تھا، بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بچے نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔