خیبر پختونخوا

ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ شروع، پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی

ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ ہو گیا، مگر فروٹ کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، عید قریب آنے کی وجہ چکن کی قیمتیں بڑھ کر ایک دن مزید تیس روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ فروٹ منڈی میں پھلوں کی قیمتوں میں پہلے عشرے کی نسبت مزید اضافہ ہو گیا، سستا بازار میں بھی، کیلا، امرود، سیب، سٹرابیری، کی قیمتوں میں 2030 روپے جبکہ لیموں، ادرک، لہسن کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔

اسی طرح تربوز، خربوزہ کی قیمتیں دس سے روپے روپے فی کلو مین مزید اضافہ ہو گیا، اوپن مارکیٹ کی نسبت سستا بازاروں میں کچھ شہریوں کو ریلیف، فروٹ سبزی مارکیٹ کی نسبت کچھ سستے داموں دستیاب ہے مگر ماہ رمضان کے دوران قیمتیں کم ہونے کی بجائے مزید اضافہ جاری، اوپن مارکیٹ ہو یا سستا بازار ماہ رمضان میں کی گئی مہنگائی کم نہ ہو سکی، عام دنوں میں سو روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب سستا بازار میں بھی 195 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا۔ سیب کی قیمت میں تیس سے چالیس روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، آلو پچاس روپے فی پانچ کلو اضافہ ہو گیا، پیاز کی قیمتیں برقرار، پیاز سستا بازار 26 روپے فی کلو ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں 30 روپے فی کلو ہے، چکن زندہ مرغی کی قیمت تیس روپے اضافی کے ساتھ 240 روپے فی کلو سے بڑھ کر آج 270 روہے فی کلو ہو گئی، مٹن، بیف سو روپے کلو اضافہ کے ساتھ فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب آلو آٹھ روپے کلو اضافہ کے ساتھ 48روپے فی کلو سستا بازار جبکہ اوپن مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، سستا بازار میں لیمن دیسی 292 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ لیمن ریٹ 400 روپے فی کلو ہے، سیب ایرانی سستا بازار میں 195 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 250 روپے کلو ہے، سفید سیب مارکیٹ فروخت 150 روپے فی کلو، درجہ اول کیلا 195روپے فی درجن جبکہ کیلا درجہ اول اوپن مارکیٹ میں 200/230 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔

خربوزہ سستا بازار میں 66 روپے کلو جبکہ خربوزہ سفید اوپن مارکیٹ میں 80 روپے کلو ہے، تربوز سستا بازار 28 روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ میں 40 روپے فی کلو ہے، امرود سستا بازار ریٹ 205 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں 220 روپے کلو ہے، سٹرابیری سستا بازار 205 روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ میں 230 روپے فی کلو ہے۔

اسی طرح ٹماٹر سستا بازار میں 37 روپے فی کلو. اوپن مارکیٹ میں 50 روپے فی کلو ہے، لہسن سستا بازار 132 روپے فی کلو اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو ہے، ادرک سستا بازار 340 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب بیف ہڈی 600 روپے کلو جبکہ بغیر ہڈی قیمہ 700 روپے کلو ہے، مٹن گوشت 1200 روپے کلو ہے، چکن زندہ مرغی 270 روپے فی کلو، انڈے 137 روپے فی درجن سستا بازار میں، اوپن مارکیٹ میں انڈے 160 روپے درجن ہیں۔

اسی طرح چینی اوپن مارکیٹ میں 100 روپے کلو جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپے فی کلو چینی دستیاب ہے۔ سستا بازار میں اشیاء اوپن مارکیٹ کی نسبت کچھ سستے ضرور ہیں مگر ماہ رمضان سے قبل بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سستا بازار میں بھی فروٹ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے، اوپن مارکیٹ میں دکانداروں کے من مرضی کے ریٹ ہیں، اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ سرکاری ریٹ دینے تک محدود، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button