قومی

ملک میں کورونا سے مزید 150 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے مزید 150 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5480 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57013 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 150 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17680 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 15711 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89838 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3699 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 8193 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 281385 ہوگئی ہے جب کہ 4629 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 298818 ہے اور 8327 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22118 اور ہلاکتیں 233 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 116523 اور 3238 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16931 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 470 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5296 اور 106 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 74640 ہے اور اب تک 677 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button