بلوچستان

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں دھماکہ،پولیس اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس موٹر سائیکل میں نصب کی گئی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ چند سالوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں.

اس سے قبل13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حب میں الہ آباد ٹاؤن کے علاقے میں شہدائے پولیس کے اعزاز میں منعقدہ فٹبال میچ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button