خیبر پختونخوا

پشاور ، ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ

پشاورکے تینوں بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آکسیجن کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ آکسیجن کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں آکسیجن کا استعمال دگنا ہو گیا ہے، ایچ ایم سی میں یومیہ آکسیجن کا استعمال 6500 لیٹر تک پہنچ گیا ہے، ہسپتال میں 24 ہزار 928 لیٹر آکسیجن سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

40 سال زائد عمر افراد کی کورونا ویکسین رجسٹریشن کا آغاز

لوگ احتیاط نہیں کر رہے، لکی مروت دوسرا مردان بننے جا رہا ہے

مردان، کورونا سے پہلی ہلاکت، پہلا لاک ڈاؤن دیکھنے والا ملک کا پہلا ضلع

رپورٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں یومیہ آکسیجن کا استعمال 6 ہزار لیٹر اور گنجائش 10 ہزار لیٹر ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، وائرس سے مزید 142 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 4400 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43981 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4487 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 142 افراد انتقال کر گئے۔

دوسری جانب بدقسمتی ملاحظہ کیجیے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے ہی اپنے حلقے میں ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر افطار ڈنر میں شرکت کی اور ایس او پیز کے پرخچے اڑا دیے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button