ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوج اور پولیس نے دو سو افراد گرفتار کر لئے
مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
پشاور میں پولیس نے پہلی دفعہ فوج کے ساتھ کاروائی میں ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے پر دو سو افراد کو گرفتار کر لئے جبکہ ضلع بھر میں انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج نے ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 100 سے زائد دوکانوں کو سیل کر دیا ہے۔
پشاور کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے میڈیا سے باتچیت کے دوران کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی، عوام احتیاط نہیں کرتے اسلئے ضلعی انتظامیہ مجبور ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درامد کروانا یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فوج نے مشترکہ کاروائی میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کے جرم میں 200 سے زائد افراد گرفتار کر لئے ہیں، اسی کاروائی کے نتیجےمیں یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر بازار میں 12 دوکانات سیل کر دئے ہیں۔
کاروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ لاوڈ اسپیکر کیذریعے عوام کو ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کے ہدایات بھی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ضلع مردان میں صوبائی وزیر عاطف خان، اراکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی ، ظاہرشاہ طورو، عبدالسلام آفریدی اور امیرفرزند خان مردان انتظامیہ کے ہمراہ کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کمشنر آفس میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مردان میں ایک ہفتہ کیلئے مُکمل لاک ڈاون لاک ڈاون کر دیا گیا۔
عاطف خان نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران صرف کھانے پینے کے اشیاء، میڈیکل سٹورز ، پیٹرول پمپس کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہرقسم کی ٹریفک مُعطل رہے گی اور مساجد میں نماز اور تراویح ایس او پیز کے تحت ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گرشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع مردان میں 8 افراد جانبحق ہوگئے تھے جس میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔