خیبر پختونخوا

کوہاٹ، دیرینہ دشمنی پر پی ٹی آئی کے رہنماء بیٹے سمیت قتل

کوہاٹ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا، قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر لاچی ملک ریاض اور ان کا بیٹا شامل ہیں، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دہرے قتل کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوہاٹ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button