خیبر پختونخوا

رائٹ ٹو سروسز کمیشن اور آئی ایم سائنسز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

خیبر پختونخوا رائٹ ٹو سروسزکمیشن اور انسٹی ٹیوٹ آف منiجمنٹ سائنسز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جی آئی زی کے پروجیکٹ برائے حقوق کی پاسداری، آر ٹی آئی اور آر ٹی ایس کے تحت ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف کمشنر آر ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کمیشن موجودہ حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے پر کارفرما ہوتے ہویے سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

جی آئی زی کی سپورٹ کی تائید کرتے ہوئے چیف کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام میں بالعموم جبکہ خواتین طبقے میں بالخصوص ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے آگاہی کی اشد ضرورت ہے اور ایسے پروگرامز اس آگاہی کو پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

جائنٹ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائینسز پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی ناگزیر ہے جبکہ کمیشن نے اس بارے خاطر خواہ اقدامات اُٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ادارے ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ ایسے موقع کو عوام کے بہترین مفاد میں بروئے کار لا کر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button