خیبر پختونخوا

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کاروائی، ٹارگٹ کلر ہلاک

 

بنوں میں سٹی ٹی ڈی اور ڈسڑکٹ پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز علاقہ ٹاون شپ کی حدود میں ٹارگٹ کلر کی ساتھی کے ساتھ موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی پولیس اور بنوں پولیس نے آپریشن شروع کیا جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں ٹارگٹ کلر کی طرف سے ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا گیا اور ساتھ ہی ساتھ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی اور کافی فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن کرکے ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پایا جس کی شناخت سلمان ولد محمد رحیم سکنہ سپینہ تنگی ڈومیل سے ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور 9 ایم ایم پستول بمعہ فیٹ میگزین اور ایک میگزین جیب سے برآمد ہوئی۔ واضح رہے کہ ٹارگٹ کلر کانسٹیبل نقیب اللہ شہید کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا اسی طرح بنوں پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button