خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے عوام اب صحت پلس کارڈ کے ذریعے کورونا کا علاج کرسکیں گے

 

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا کا علاج صحت کارڈ پلس سکیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو کویڈ ویکسینیشن صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کے لئے فوری بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اب عوام کو کورونا وائرس کے علاج معالجے کی سہولت بالکل مفت حاصل ہونگی، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو اپنی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button