قومی

کورونا کے وار جاری، ملک میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 83 اموات اور5ہزار 234 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح9.93فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار613 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ78 ہزار165 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد56ہزار347 ہے اور 6لاکھ 7ہزار205 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار485افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401، خیبر پختونخوا89ہزار225، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار917، پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار953، بلوچستان 19 ہزار610، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button