صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
ٹویٹر پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک پیغام میں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested positive for Covid-19. May Allah have mercy on all Covid affectees. Had 1st dose of vaccine، but antibodies start developing after 2nd dose that was due in a week. Please continue to be careful.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 29, 2021
دوسری جانب صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ صدر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہیں، میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں، ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔
Alhamdulillah President @ArifAlvi has mild symptoms but is in good spirits. I had my test done too & am negative & quarantining. We had our vaccine 1st dose done but it takes time to build immunity & I request everyone to please continue to get vaccinations done & practice SOPs.
— Samina Alvi (@Saminalvi) March 29, 2021
یاد رہے کہ 20 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔