قومی

مریم نواز، مولانا فضل الرحمان کو تیز بخار اور طبعیت ناسازی کا سامنا، پی ڈی ایم کی سرگرمیاں معطل

حکومت مخالف سیاسی پارٹیوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز شریف نے طبیعت ناسازی کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں تاہم دونوں میں اب تک کورونا کی تشخیص نہ ہوسکی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے اور نائب صدر ن لیگ نے چار روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو دو روز سے بخار ہے اور  وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پزیر ہیں۔

ذرائع جے یو آئی کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button