خیبر پختونخوا

باجوڑ میں بم دھماکہ، جے یو آئی انصار الاسلام کا صوبائی سالار زخمی

باجوڑ کے تحصیل ماموند بم دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی انصار الاسلام کے صوبائی سالار مولانا عبد السلام زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں ہوا ہے جو ریمونٹ کنٹرول تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مولانا عبد السلام شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کلاچی میں پولیس بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب بکتر بند گاڑی اندرون گیٹ ناکے پر کھڑی تھی جس میں پولیس اہلکار محمد شکیل اور اقبال خان زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button