بین الاقوامی

طالبان نے افغان صدر کی دوبارہ انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی

طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے رواں سال کے آخر میں انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی رواں سال کے آخر میں انتخابات کروانے کی تجویز کو طالبان نے مسترد کر دیا ہے۔

اس بارے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات اور انتخابات نے ماضی میں بھی افغانستان کو بحران کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

طالبان کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اب ایک ایسے عمل کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو ہمیشہ ہی سے اسکینڈلز سے بھرپور رہا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ فریقین کے مابین جاری مذاکرات کے ذریعے ہم آہنگ بنانا لازمی ہے، ”ہم اس کی حمایت کبھی نہیں کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button