افغانستانبین الاقوامی

امریکی سیکرٹری دفاع کا غیراعلانیہ دورہ کابل، اشرف غنی سے ملاقات

امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے غیرمتوقع طور پر دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع نے ایسے وقت میں دورہ کیا جب امریکا معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق معاہدے کی تاریخ میں ایک ہفتہ رہ گیا۔

لائڈ آسٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنے تقرر کے بعد افغانستان کے پہلے سفر پر (صورتحال کے بارے میں) سننے اور سیکھنے آئے ہیں، ”یہ دورہ میرے لیے بہت موزوں ثابت ہوا ہے اور (افغان امن عمل) کے جائزہ میں میری شرکت سے آگاہ ہو گا۔”

صدر غنی کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ یہ میرے باس (جو بائیڈن) کا دائرہ اختیار ہے۔

امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہی وہ فیصلہ ہے جو صدر(جو بائیڈن) کسی وقت کریں گے۔

امریکی سیکرٹری دفاع اور ان کا وفد فوجی طیارے کی بجائے ‘دوسرے طیارے’ پر افغانستان پہنچے اور سیکیورٹی کی وجہ سے دورہ افغانستان انتہائی خفیہ رکھا گیا۔

امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ سینئر امریکی عہدیدار (امریکی فوجیوں کا انخلا) ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں:

یکم مئی تک فوجی انخلاء مشکل ہے۔ جو بائیڈن

”فوجی انخلاء میں ناکامی کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہو گا”

افغانستان، یونیورسٹی بس پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 6 اساتذہ زخمی

سیکرٹری دفاع نے کہا کہ معاملات کے بارے میں ہمیشہ کسی نہ کسی طرح سے خدشات لاحق رہتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ جنگ میں ذمہ دارانہ انجام دینے اور مذاکرات سے طے پانے کے لیے ضروری کام کرنے پر بہت زیادہ توانائی مرکوز ہے۔

کابل میں صدارتی محل کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فریقین نے افغانستان میں تشدد میں اضافے کی مذمت کی۔تاہم اعلامیے میں بھی یکم مئی کی آخری تاریخ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

یاد رہے کہ 19 مارچ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے ماسکو میں جاری مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام فریقین پائیدار امن سیاسی مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تمام فریق 40 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button