بین الاقوامی

اگر امریکا یکم مئی تک فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا: طالبان

افغان طالبان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ خبرایجسنی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے امریکا کو دوحا معاہدے کے تحت افغانستان سے انخلا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھکمی دے دی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق امریکی صدر کے بیان پرردعمل میں کہا کہ امریکا کو دوحا معاہدےکے مطابق افغانستان سےنکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو یکم مئی تک افواج کا مکمل انخلا کرنا ہوگا، اگر امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا مشکل قرار دیا ہے  اور کہا کہ افغانستان سے یکم مئی تک امریکی فوجوں کا مکمل انخلا مشکل ہوگا۔ خیال رہے کہ دوحا معاہدے کے تحت غیرملکی افواج کو مئی 2021 تک افغانستان سے انخلا کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button