قومی

بارشیں اور خراب موسم، یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی

خراب موسم اور بارشوں کے باعث اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کر دی گئی اور یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں میں ہو گی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس سال بھی مسلح افواج نے پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل بھی کی ہے۔

اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم میں ٹھنڈک ہو گئی اور درجہ حرارت کم ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button