خیبر پختونخوا

افغان اساتذہ کی یو این ایچ سی آر کے دفتر کے سامنے خودسوزی کی دھمکی

پشاور میں یو این ایچ سی آر کے زیراہتمام چلنے والے افغان فلاحی سکولوں کے اساتذہ نے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی این این زرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں صوبے بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی، یو این ایچ سی آر ہیڈ کوارٹر کے سامنے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

اس موقع پر افغان ٹیطر ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ اللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین ماہ سے تخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے وہ اور ان کے خاندان فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو یو این ایچ سی آر کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر خود سوزی کریں گے، یو این ایچ سی آر کی نئی پالیسی ناقابل قبول ہے، ضلعی ہیڈکواٹر کے باہر خود سوزی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ دھرنا اور احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 25 فروری کو بھی یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام 104 افغان فلاحی سکولز کے اساتذہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان ٹیچر ایسوسی ایشن کے عہدیدران ضمیر گل اور حفیظ اللہ نے کہا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے تخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button