خیبر پختونخوا

صوابی، 5 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم 1 گھنٹہ کے اندر گرفتار

ضلع صوابی، اسماعیل آباد میں 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے سفاک ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ صوابی کی یونین کونسل پنچ پیر علاقہ اسمعیل آباد میں ایک 5 سالہ بچے واصف علی ولد زر اللہ ساکن اسمعیل آباد کو شہر یار بہادر ولد جان بہادر سخنہ اسمعیل آباد محلہ ممی خیل نے پتنگ بازی کے بہانے ایک ویران بلڈنگ ( کھنڈر ) لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور خون آلود بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بچے کے والد ایک پیشی کے سلسلے میں شاہ منصور جوڈیشل کمپلیکس گئے ہوئے تھے، جیسے ہی وہ گھر آئے اور انہیں واقعہ کا پتہ چلا تو انہوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ صوابی سب انسپکٹر عجب خان درانی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے فوری ایکشن لیا اور صرف 1 گھنٹہ میں ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور اندراج مقدمہ کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی عدالت میں اسے پیش کر دیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے عوام الناس کو چاھئے کہ وہ اپنے بچوں کی سختی سے نگرانی کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بعد فوری پولیس سے رابطہ کریں، مذکورہ کیس میں ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کےلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے گی، ”علماء اکرام، میڈیا اور سماجی تنظیموں کے نمائندے اس ضمن میں فورس کی رہنمائی کریں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button