شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔
گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔
ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین افریدی کی منگنی پر دلچسپ تبصرے "حسنین اب تم ہارٹ اٹیک مت دینا”
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اورکرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔
شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ‘لالہ ، دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے ، آپ قوم کا فخر ہیں۔
خیال رہےکہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔