خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد، سوشل میڈیا پر مرد بن کر خاتون کو ہراساں کرنے والی خاتون نکلی

سوشل میڈیا پر خاتون کو مرد بن کر ہراساں کرنے والی خاتون ایف آئی اے سائبر کرائم کی گرفت میں آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ایبٹ آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے خاتون کی ہراسگی میں ملوث نکلی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کو دو ملزمان سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمہ مرد بن کر متاثرہ خاتون کو ہراساں کر رہی تھی، جس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button