افغانستانبین الاقوامی

7 اہلکاروں کو قتل کر کے طالبان افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی ساتھ لے گئے

افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔

دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں، حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ اور افغان فوج کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

صوبے بلخ کے گورنر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی اہلکاروں نے طالبان حملہ آور کے خلاف سخت مزاحمت دکھائی، جوابی کارروائی میں 5 جنگجو مارے گئے جن میں طالبان کا ضلع چہار بولاک کا خودساختہ ڈپٹی گورنر بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقتول صحافی کے اہلخانہ کے 3 افراد بھی قتل

گاڑی کے انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، 10 افراد جاں بحق

دوسری جانب طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 8 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں 8 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button