قومی

کورونا سے 38 افراد جاں بحق، 1714 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 38 افراد جاں بحق اور 1714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق ایک روز میں ایک ہزار 714 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 166 اموات ہوئیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب ایک لاکھ 75 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا 73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 45 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 464 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button