خیبر پختونخواقومی

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی سینیٹ کے 12 میں سے 10 نشستیں جیتنے میں کامیاب، تاج افریدی کو شکست

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف بارہ میں سے ۱۰ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حکومتی اتحادی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کے تاج محمد افریدی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹیکنو کریٹس اور خواتین کے چاروں اور اقلیت کے ایک نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ٹیکنوکریٹس کے نشستوں پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ہمایون مہمند نے 49 اور دوست محمد نے  59ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ خواتین کی نشستوں پر ثانیہ نشتر 56 اور فلک ناز 51 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔  پی ٹی آئی سے کامیاب اقلیتی امیدوار گردیپ سنگھ نے 103 ووٹ حاصل کئے

واضح اکثریت کے باوجود حفیظ شیخ کی ہار، پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کی حیران کن جیت

صوبے سے 7 جنرل نشستوں میں سے اپوزیشن نے دو میں کامیابی حاصل کرلی۔ اپوزیشن کے کامیاب امیدواروں میں عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی ہدایت اللہ اور جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا عطاالرحمان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے شبلی فراز، لیاقت ترکئی، محسن عزیز، فیصل سلیم اور ذیشان خانزادہ نے بھی جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے تاج محمد افریدی کو معمولی مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد

آج سینیٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر نظریں اسلام آباد کی نشست پر تھیں جہاں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دیں۔ وفاقی دارالحکومت سے دوسری نشست پر پی ٹی آئی کی خاتون رکن فوزیہ ارشد نے خواتین کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرزانہ کوثر کو شکست دی۔

ریٹرننگ افسر نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں 341 میں سے 340 ووٹ ڈالے گئے، یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد نے 174 جبکہ فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لیے، جنرل نشست پر 7 جبکہ خواتین کی نشست پر 5 ووٹ مسترد ہوئے۔

سندھ

سندھ میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سات جبکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے دو دو نشستیں حاصل کرلی۔

بلوچستان

بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی نے سات، جمیعت علمائے اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی نے دو، دو جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے ایک نشست حاصل کرلی ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں چند دن پہلے ہی تمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے جن میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے پانچ، پانچ جبکہ مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار شامل تھا۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button