قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان، این جی اوز کی گاڑی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میرعلی میں غیرسرکاری تنظیم کی گاڑی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں غیرسرکاری تنظیم کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں، پولیس کے مطابق میرعلی کے گاؤں ایپی میں این جی اوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں چار خواتین جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ٹی ٹی پی علیم خان گروپ کے کمانڈر حسن خان المعروف سجنا کو ایک نجی ہسپتال میں کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔
سجنا گذشتہ روز کے واقعہ کے علاوہ سال 2013 سے میر علی، شیراتالہ اور خیسور کے علاقوں میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث اور فورسز کو مطلوب تھا۔