قومی

5 لاکھ 30 ہزار 597 پاکستانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 52 افراد چل بسے، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 543 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی تعداد 85 لاکھ 67 ہزار 761 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 272 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 678، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 716، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 306، اسلام آباد میں 43 ہزار 029، بلوچستان میں 18 ہزار 958، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 629 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 176 ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اب اس وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 488 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 052 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 597 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button