قومی

کوونا سے مزید 31 افراد جاں بحق، 1404 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 404 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 12 ہزار 307 اموات ہوئیں، اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 029 ہو گئی۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 087 ہے اور فعال کیسوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 475 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 511، پنجاب ایک لاکھ 63 ہزار 833، خیبر پختونخوا 69 ہزار 778، بلوچستان میں 18 ہزار 929 کیسز، اسلام آباد 42 ہزار 590، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 448 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button